Home / تازہ ترین / غریدہ فاروقی نے پریڈ گراؤنڈ میں کتنے لوگ دیکھے؟

غریدہ فاروقی نے پریڈ گراؤنڈ میں کتنے لوگ دیکھے؟

غریدہ فاروقی نے پریڈ گراؤنڈ میں کتنے لوگ دیکھے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امر بالمعروف جلسے کے شرکاء نے معروف کالم نگار عامر ہاشم خاکوانی کو حیران کردیا۔

فیس بک پر اس جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے عامر خاکوانی نے لکھا “اسلام آباد میں عمران خان کا تاریخی جلسہ۔

ایک حیران کن شو آف پاور۔اتنے زیادہ لوگ، اتنا چارجڈ کراؤڈ طویل عرصے بعد کسی جلسہ میں دیکھا ہے۔لاکھوں افراد کا اجتماع ہے، ہزاروں لوگ ابھی تک نہیں پہنچ پا رہے۔   مانناچاہیے کہ یہ جلسہ نہیں عوام کا سمندر ہے۔” انہوں نے مزید کہا “مجھے تو یہ  30  اکتوبر 2011  مینار پاکستان کے جلسے کا ری پلے لگ رہا ہے۔

وہی جوش وخروش، وہی عوامی شمولیت۔کیا یہ تحریک انصاف کا نیا جنم ہے؟”خیال رہے کہ اس سے قبل امر بالمعروف جلسے کے شرکاء کے حوالے سے اینکر پرسن طلعت حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ زیادہ سے زیادہ 40 ہزار لوگ جلسہ گاہ اور باہر سڑکوں پر موجود ہیں۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں 30 سے 40 ہزار لوگ موجود ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا “پریڈ گراؤنڈجلسےکاجائزہ لے کر ابھی کچھ ہی دیر قبل واپسی ہوئی۔ 30 سے 40 ہزار لوگ وینیو پر موجود ہو سکتے ہیں۔ دس لاکھ تو بہت زیادہ بات،  ایک لاکھ بھی آج کا نمبر نہیں۔” غریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھا ” جو پریڈ گراؤنڈ وینیو کو جانتے ہیں ان کے لیے اچنبھا نہیں۔ پی ٹی آئی کے  2011 کے لاہور اور  کراچی کے جلسے یقیناً بےمثال تھے لیکن آج نہیں۔”

About admin

Check Also

انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ تبدیل!!! نیا شیڈول جاری

انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ تبدیل!!! نیا شیڈول جاری لاہور: (ویب ڈیسک) طلبا کے لئے اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com