Home / تازہ ترین / ملکی سیاست کے لیے نیا سرپرائز!!! چوہدری نثار نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

ملکی سیاست کے لیے نیا سرپرائز!!! چوہدری نثار نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

ملکی سیاست کے لیے نیا سرپرائز!!! چوہدری نثار نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر

یہ خبریں دی جارہی تھیں کہ چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے

جس میں انہوں نے تحریک میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر اعظم نے انہیں عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں ۔

سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں خفیہ ملاقات کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر خبروں اور تجزیہ میں دی جانے والی ان خبروں کی تردید کر دی

جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چوہدر ی نثار علی خان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے ۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ ان دنوں اپنے حلقے میں اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہے ہیں ان کی نہ تو بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ایسا پروگرام ہے ،اس حوالے سے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ،

ایسی خبریں جاری کر نے سے پہلے تصدیق کر لی جانی چاہئے ۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ دو تین روز قبل ہی سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر مختلف شخصیات کے حوالے سے ان سے منسوب بعض باتوں کی کھل کر تردید کر چکے ہیں اور قانونی ماہرین سے مشورہ کیا ہے ،اس ضمن میں ایف آئی اے سے ایسے جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائیگی ۔

About admin

Check Also

انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ تبدیل!!! نیا شیڈول جاری

انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ تبدیل!!! نیا شیڈول جاری لاہور: (ویب ڈیسک) طلبا کے لئے اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com